۳ آذر ۱۴۰۳ |۲۱ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 23, 2024
آیت الله سبحانی

حوزہ / آیت اللہ جعفر سبحانی نے کہا: حرم شاہ چراغ (ع) میں رونما ہونے والا دہشتگردی کا واقعہ ان غفلت زدہ احتجاج کرنے والوں کے لئے بیداری کی گھنٹی ہے جو اپنی بچگانہ اور بے حساب و کتاب حرکتوں سے اس قسم کے حادثات کا سبب بنتے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حرم شاہ چراغ (ع) میں وحشیانہ دہشتگردی کا واقعے پر آیت اللہ جعفر سبحانی کے تعزیتی اور مذمتی بیان کا متن اس طرح ہے:

بسم الله الرحمن الرحیم

إنا لله و إنا الیه راجعون

حضرت احمد بن موسی الکاظم شاہ چراغ (ع) کے مزار مقدس میں جمعرات کی شب پیش آنے والے گھناؤنے اور غیر انسانی واقعہ نے جمہوری اسلامی ایران کو غم و اندوہ میں ڈبو دیا، خدا سے بے خبر اور انسانیت سے دور یہ ظالم لوگ مقدس مقام میں خداوند متعال کے ساتھ راز و نیاز میں مصروف مرد و خواتین اور بچوں پر آتشیں اسلحے کے ساتھ حملہ آور ہوئے اور انہیں شہید کر دیا اور اس طرح انہوں نے اپنے شیطانی ضمیر اور اس خونی واقعے کے بانیوں اور منصوبہ سازوں کو خوش کیا۔

یہ واقعہ پچھلے مہینے کے ان غفلت زدہ احتجاج کرنے والوں کی بیداری کے لئے ایک کال کے طور پر بھی ہو سکتا ہے، جن کی بچگانہ اور بے حساب و کتاب مذموم حرکتوں کا نتیجہ اس نوعیت کے واقعات کی صورت میں سامنے آتا ہے۔

میں شیراز کے معززین اور دیگر سوگوار ہم وطنوں اور شہداء کے اہل خانہ کی خدمت میں دل کی گہرائیوں سے تعزیت پیش کرتا ہوں اور ان سب کے لیے اللہ تعالیٰ سے صبر اور اجر عظیم اور شہداء کی روح کی بلندیٔ درجات کے لیے دعاگو ہوں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .